تيونس، 27 اگست : تیونس میں وزیر اعظم یوسف الشاہد کی قیادت والی نئی حکومت نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔
نئی حکومت کو پارلیمنٹ کے 217 ارکان میں سے کل 167 ارکان کی
حمایت حاصل ہوئی۔
مسٹر شاہدنے پارلیمنٹ میں خبردار کیا کہ اگر ملک میں اقتصادی مشکلات دور نہیں ہوں گی تو نئے ٹیکس لگائے جا سکتے ہیں اور پبلک سیکٹر کے ہزاروں ملازمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے